سورة غافر - آیت 31
مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ ۚ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تمہارا بھی وہی حشر نہ ہوتوجوقوم نوح اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد دوسری قوموں کا ہوا اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 جنہوں نے اللہ کے رسولوں ( علیہم السلام) کو جھٹلایا اور اس کی پاداش میں تباہ کردیئے گئے۔“ ف 5 یعنی اللہ کو اپنے بندوں سے دشمنی نہیں ہے کہ وہ قصور کریں یا نہ کریں انہیں ضرور تباہ کر دے۔