سورة غافر - آیت 23

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور واضح دلیل دے کربھیجا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

۔ ف ٢ نشانیوں سے مراد حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے نو معجزے ہیں جن کا ذکر سورۂ اعراف اور دوسری کئی سورتوں میں گزر چکا ہے۔