سورة غافر - آیت 17

الْيَوْمَ تُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ ۚ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آج ہر شخص کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا آج کے دن کسی پر ظلم نہیں ہوگا، بے شک اللہ بہت حساب کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١١ یعنی کسی کا ثواب کم نہ کیا جائے گا اور نہ کسی کے عذاب میں، جس کا وہ واقعی مستحق ہے، اضافہ کیا جائے گا ۔ ف ١٢ یعنی اللہ تعالیٰ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتی کیونکہ اسے ہر چیز کا علم ہے۔