سورة الزمر - آیت 44
قُل لِّلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آپ ان سے کہہ دیجئے سفارش توتمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے تمام آسمانوں اور زمین کی حکومت کا وہی مالک ہے پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٩ یعنی کسی کو کسی کے لئے اس کے اذن کے بغیر سفارش کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ( دیکھئے بقرہ : ٢٥٥، انبیاء : ٢٨) ف ١٠ نہ کہ کسی اور کی طرف۔