سورة الزمر - آیت 40
مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور کسے عذاب آکر اسے رسوا کرتا ہے اور اس پر دائمی عذاب نازل ہوتا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١ یعنی قتل و قید اور غلامی و محکمومی کی ذلت سے کون دو چار ہوتے ہیں۔ ف ٢ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” یہ ( یعنی رسوائی) دنیا میں اور وہ ( یعنی دائمی عذاب) آخرت میں۔ ( موضح)