سورة ص - آیت 88

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تھوڑی ہی مدت کے بعد تمہیں اس کی حقیقت حال معلوم ہوجائے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی تم میں جو زندہ بچیں گے انہیں چند سال میں اور جو مر جائیں گے انہیں مرنے کے فوراً بعد اور پھر قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا کہ حقیقت وہی ہے جس کی طرف میں تمہیں بلا رہا ہوں۔