سورة ص - آیت 69
مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
مجھے توملا اعلی کے متعلق کوئی علم نہیں ہے جب کہ وہ جھگڑ رہے تھے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف ٧ یعنی اگر وحی نہ ہوتی تو مجھے کچھ بھی پتہ نہ چلتا کہ ” مَلَإِ الْأَعْلَى “ کیا تدبیریں کرتے ہیں۔ یہاں اختصام سے مراد وہ اختصام ہے جو آدم (علیہ السلام) کی فضلیت اور ابلیس کے سجدہ نہ کرنے کے بارے میں فرشتوں کے درمیان ہوا۔ ( ابن کثیر) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں اس مجلس میں جھگڑا نہیں مگر ہر کوئی اپنے کام کے تکرار کرتا ہے۔ ( موضح)