سورة ص - آیت 63

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم نے انکا مذاق بنا رکھا تھا یا ہماری نظریں ان سے خطا کررہی ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ مراد ہیں وہ اہل ایمان جنہیں کافر و مشرک لوگ دنیا میں حقیر و ذلیل سمجھ کر ان کا مذاق اڑا کرتے تھے۔ ف ٣ یعنی کیا وہ واقعی سچے تھے اور ہم نے ان کا مذاق ناحق اڑایا اور آج وہ اپنی حق پرستی کی بدولت جنت میں داخل ہوگئے ہیں یا وہ یہیں کہیں دوزخ میں ہیں اور ہمیں نظر نہیں آرہے؟