سورة ص - آیت 60

قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ جواب دیں گے نہیں بلکہ خوش آمدید نہ ہوتم ہی تو یہ عذاب ہمارے آگے لائے ہو سوبہت ہی براٹھکانا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 یعنی تم ہی نے تو ہمیں دنیا میں بہکا یا ورنہ ہم اس آفت میں نہ پھنستے۔