سورة ص - آیت 23

إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے سویہ کہتا ہے کہ تو اپنی ایک دنبی بھی میرے حوالے کردے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبالیا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٥ یعنی دینی بھائی یا ساتھ رہنے والا بھائی۔ ف ١ یعنی وہ مجھ سے زیادہ چرب زبان ہے اس لئے لوگ اس کی طرف داری کرتے ہیں اور میری کوئی نہیں سنتا۔ (قرطبی)