سورة ص - آیت 16

وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ لوگ کہتے ہیں، اے ہمارے رب، یوم حساب سے پہلے ہی ہمارے عذاب کا حصہ ہمیں جلدی سے دے دے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٦ یعنی ہمارا معاملہ قیامت تک کیوں ٹالتا ہے جو سزا ہمیں اس وقت ملنے والی ہے وہ اسی دنیا میں دے ڈال۔ ( ابن کثیر)