سورة ص - آیت 11

جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

من جملہ دیگر مخالف جماعتوں کے یہ کفار مکہ بھی ایک معمولی سالشکر ہے جو وہاں شکست دے دیا جائے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ یعنی قریش کے یہ کفار آخر ہیں کیا ؟ جس کسی نے پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کی منہ کی کھائی۔ ایک وقت آئے گا کہ مکہ کی سر زمین میں انہیں شکست ہوگی اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اطاعت سے سر جھکائیں گے۔