سورة ص - آیت 2

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بلکہ یہ کفار اپنے تکبیرات اور مخالفت میں مبتلا ہیں (١)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی یہ جو قرآن کو حق تسلیم نہیں کررہے اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں ورنہ اگر ذرا انصاف سے کام لیں تو قرآن کو سراسر ہدایت کا سر چشمہ پائیں گے اورصاف معلوم کرلیں گے یہ خدائی کلام ہے۔