سورة الصافات - آیت 176

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچارہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٥ یعنی مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ اگر سچے ہو تو ہم پر وہ عذاب کیوں نہیں لے آتے جس کی دھمکی دیتے ہو۔