سورة الصافات - آیت 169
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تویقینا ہم اللہ کے برگزیدہ بندے ہوتے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی اگر گزشتہ قوموں کی طرح ہمارے پاس کوئی پیغمبر آتا یا ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم۔۔۔“ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یہ بات مشرکین مکہ نبیﷺ کی بعثت سے پہلے کہا کرتے تھے، نیز دیکھئے۔ آیت 42( شوکانی)