سورة الصافات - آیت 164

وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (ہمارا مقرب فرشتوں کا حال تو یہ ہے) ہم میں سے ہر ایک کا مقام متعین ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٦” جس سے ہم ذرہ برابر تجاوز نہیں کرسکتے، کجاکہ ہم اللہ تعالیٰ کی اولاد ہونے کا دعویٰ کریں“۔