سورة الصافات - آیت 156

أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یا تمہارے پاس (ان باتوں کے لیے) کوئی واضح دلیل ہے؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١ یعنی کیا تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسی کتاب آئی ہے جس میں یہ لکھا ہے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں۔