سورة الصافات - آیت 150

أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور یہ دیکھ رہے تھے؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٣ یعنی کیا ان کی پیدائش کے وقت موجودتھے جو آج یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فرشتے عورت ذات اور اللہ کی بیٹیاں ہیں؟۔