سورة الصافات - آیت 107

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ذبیح (اسماعیل) کے فدیے میں ہم نے ایک بہت بڑی قربانی دے دی (یعنی سنت ابراہیمی کی یادگار میں تاقیامت جاری رہنے والی قربانی )۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ اکثر مفسرین (رح) کے نزدیک ” بڑی قربانی“ سے مراد ایک عظیم الشان مینڈھا ہے جو فرشتہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے پاس بھیجاتا کہ وہ بیٹے کی بجائے اس کی قربانی کریں۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر زور سے چھری چلائی، اللہ کے حکم سے گلا نہ کٹا۔ جبرئیل نے بیٹے کو سرکادیا ( اور) ایک ذنبہ رکھ دیا آنکھیں کھولیں تو دنبہ ذبح پڑا تھا۔ ( موضح)