سورة الصافات - آیت 99

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ابراہیم نے کہا) میں ہر طرف سے کٹ کراپنے پروردگار کارخ کرتا ہوں وہ میری ہدایت کرے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ یعنی کافروں کے ملک سے ہجرت کرتا ہوں۔ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم کو سب سے پہلے ملک شام پہنچنے کا حکم دیا۔ ( فتح القدیر)