سورة الصافات - آیت 98
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
غرض انہوں نے ابراہیم کے ساتھ ایک برائی کا ارادہ کیا مگر ہم نے انہیں نیچا دکھا دیا (١٠)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ یعنی حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کو واقعی آگ میں ڈال دیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے بچا لیا۔ دیکھئے۔ ( سورۃ انبیاء آیت ٦٩ و عنکبوت آیت ٢٤)