سورة الصافات - آیت 78

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (اسی طرح) بعد میں آنے والی قوموں اور نسلوں کے لیے دعوت نوحی کو وسیلہ ہدایت قرار دیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ بعد میں آنے والے تمام انبیاء ( علیہ السلام) اپنے اپنے زمانہ میں ان کی تعریف و تصدیق کرتے رہے۔ یا پچھلوں میں ان کی ثناء و سفت چھوڑی کہ خیر کے ساتھ ان کا ذکر کیا جاتا ہے۔ ( ابن کثیر)۔