سورة الصافات - آیت 38

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک تم سب کو دردناک عذاب کا مزہ چکھنا پڑے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٤ یعنی کفر و شرک کی جو روش تم نے اختیار کی اور رسولوں کی جو تکذیب تم کرتے رہے اس کی سزا تمہیں مل کر رہے گی۔