سورة الصافات - آیت 35
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ تکبر کا اظہار کرتے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١١ یعنی کلمہ توحید کو قبول کرنا اپنی کسر شان سمجھتے تھے۔