سورة الصافات - آیت 33
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس طرح وہ سب اس روز عذاب میں شریک ہوں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٠ یعنی پیروی کرنے والے بھی اور پیشوا بھی گمراہ ہونے والے بھی اور گمراہ کرنے والے بھی سب ہی اپنی اپنی گمراہی کے مطابق عذاب میں شریک ہوں گے جیسے گمراہی میں شریک تھے۔ کسی کا کوئی عذر قبول کر کے اسے معافی نہیں دی جائیگی۔