سورة الصافات - آیت 31
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آخرکار ہم سب پر ہمارے رب کا فرمان ثابت ہوگیا کہ ہم عذاب کا مزہ چکھنے والے ہیں (٦)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 مالک کے فرمودہ سے مراد اللہ تعالیٰ کا وہ قول ہے جو اس نے حضرت آدم ( علیہ السلام) کی پیدائش کے بعد شیطان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا :İلَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَĬ (کذافی الموضح)