سورة الصافات - آیت 11

فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اب ان کافروں سے پوچھیے کہ، ان کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یاجن کو ہم پیدا کرچکے ہیں؟ ان کو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ اور ظاہر ہے کہ جو خدا اتنی عظیم الشان اور لا تعداد مخلوقات کو وجود میں لا سکتا ہے اس کے لئے انسانوں کو دوبارہ زندگی بخشتا کچھ مشکل نہیں ہو سکتا۔