سورة يس - آیت 78

وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ ۖ قَالَ مَن يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہماری شان میں مثالیں بیان کرتا ہے اور اپنی اصل پیدائش کو بھول گیا ہے کہتا ہے ان ہڈیوں کو جب کہ وہ بوسیدہ ہوچکی ہوں، کون زندہ کرے گا؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٥ شاہ عبد القادر (رح) نے یوں ترجمہ کیا ہے ” اور بٹھاتا ہے ہم پر کہاوت“ یعنی ہمیں بھی مخلوقات کی طرح عاجز اور درماندہ سمجھتا ہے۔