سورة يس - آیت 54

فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس روز کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہوگا اور تم کو صرف انہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ یعنی نہ ان کی نیکیوں میں کمی کی جائے گی اور نہ ان پر کوئی ناکردہ گناہ لا دا جائے گا۔ اس میں مومن کے لئے خوش خبری اور کافر کے لیے وعید ہے۔ ( کبیر)