سورة يس - آیت 49
مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ لوگ صرف ایک ہولناک عذاب کا انتظار کرررہے ہیں جو ان کو آپکڑے گا جب یہ لوگ (اپنے دنیوی معاملات میں) لڑ جھگڑ رہے ہوں گے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مراد نفخه فزع یعنی نفخه اولیٰ ہے واللہ اعلم۔ (ابن کثیر) ف 3 یعنی قیامت نا گہاں آئے گی اور وہ اپنے معاملات میں مشغول ہوں گے۔ ( موضح)