سورة يس - آیت 42

وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے اسی جیسی اور کشتیاں بھی پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں (٩)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ اس سے مراد وہ بحری جہاز ہیں جو حضرت نوح ( علیہ السلام) کے جہاز کے بعد بنائے گئے یا جہاز کے علاوہ دوسری سواری کی چیزیں مراد ہیں جیسے اونٹ، ریل گاڑی وغیرہ۔