سورة آل عمران - آیت 83
أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اب کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے علاوہ کسی اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جتنی مخلوقات ہیں ان سب نے اللہ ہی کے آگے گردن جھکا رکھی ہے، (کچھ نے) خوشی سے اور (کچھ نے) ناچار ہوکر، (٣٠) اور اسی کی طرف وہ سب لوٹ کر جائیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔