سورة يس - آیت 36
سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پاکی اور بزرگی ہے اس ذات کے لیے جس نے زمین کی پیداوار میں اور انسان میں اور ان تمام مخلوقات میں جن کا انسان کو علم نہیں دو دو اور متقابل چیزیں پیدا کیں (٨)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مثلاً وہ مخلوقات جو سمندر، خشکی، زمین اور آسمان میں ہے۔