سورة فاطر - آیت 31

وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو کتاب ہم نے آپ کی طرف بذریعہ وحی بھیجی ہے وہ سراسر حق ہے وہ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حال سے باخبردار اور دیکھنے والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4( حال مؤکدة لکونہ حقا) یعنی یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ اسی دعوت کو پیش کرتی ہے جو پچھلی کتابوں میں پیش کی گئی تھی۔ پچھلی کتابوں سے مراد توراۃ و انجیل وغیرہ کی وہ اصل عبارتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی گئی تھیں نہ کہ ان کی موجودہ تحریف شدہ عبارتیں۔