سورة سبأ - آیت 45
وَكَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَمَا بَلَغُوا مِعْشَارَ مَا آتَيْنَاهُمْ فَكَذَّبُوا رُسُلِي ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جولوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کی تھی اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا تھا ان کے عشر عشیر کو بھی یہ لوگ نہیں پہنچے مگر جب انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو دیکھ لو میرے انکار کا نتیجہ ان کے حق میں کیسا ہوا؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ یعنی پچھے کافروں کو ہم نے جو دولت اور شان و شوکت دی تھی ان عرب کے کافروں کے پاس تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہے۔ ف ٤ یعنی پیغمبروں کی تکذیب پر انہیں کیسی سخت سزا دی ایسا تباہ و برباد کیا کہ نام و نشان تک مٹ گیا تو پھر یہ عرب کے کافر کس بل بوتے پر اکڑتے ہیں اور کس زعم میں بغاوت کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں؟