سورة سبأ - آیت 6
وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ لوگ جن کو صحیح علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تیرے رب کی جانب سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدا کاراستہ دکھاتا ہے اور جو بڑا زبردست اور ستودہ صفات ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ مراد صحابہ کرام ہیں یا تمام مسلمان اور با اعتبار عموم یہ دوسرا احتمال زیادہ صحیح ہے۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں کہ ان سے مراد اہل کتاب ہیں اور غالباً ترجمہ کا بریکٹ ( اگلی کتابوں کا) اسی قول کے پیش نظر ہے مگر یہ قول بوجہ ضعیف ہے۔ ( قرطبی) بعض نے (ویری الذین الایۃ) کو ولیجوی پر معطوف مانا ہے اور یہ مطلب لیا ہے یعنی اس واسطے قیامت آنی ہے کہ جن کو یقین تھا وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ قرآن بر حق تھا۔۔۔۔ ( وحیدی)