سورة الأحزاب - آیت 46

وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(انسانوں کی غلامی سے بغاوت) اور اللہ کی (وفاداری) کی طرف دعوت دینے والا ایک روشن ومنور چراغ بنا کر دنیا دنیا میں مبعوث فرمایا (٩)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ جس سے کفر و ضلالت کی تاریکیوں میں واضح ہدایت ملتی ہے ” نور“ سے مراد وہ روشنی جو شریعت اسلامیہ سے حاصل ہوتی ہے۔ ( قرطبی)۔