سورة الأحزاب - آیت 42

وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ یعنی اس کی تسبیح و تحمید اور تکبیر و تحلیل کرتے رہو۔ اللہ کے ذکر خصوصاً سبحان اللہ و بحمدہٖ کہنے کی فضلیت ہیں متعد احادیث ثابت ہیں۔ صحیحین میں ہے کہ جس نے سو مرتبہ ” سبحان اللہ و بحمدہٖ“ کہا اس کے تمام گناہ ساقط کردیئے گئے چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ ( شوکانی)