سورة السجدة - آیت 25

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ جن باتوں میں اختلاف کرتے رہتے ہیں یقینا آپ کارب قیامت کے دن ان کے مابین فیصلہ کرے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 وہاں معلوم ہوجائے گا کہ کون ہدایت پر تھا اور کون ضلالت پر ؟۔جھگڑنے والوں سے مراد خود بنی اسرائیل بھی ہو سکتے ہیں جنہوں نے انبیاء ( علیہ السلام)کے بعد اپنی ذہنی کاوشوں اور من مانی تاویلوں سے طرح طرح کے اختلافی مسائل گھڑ لیے تھے اور ان سے انبیاءاور ان کی معاصر اقوام اور مسلمان اور کافر بھی مراد ہو سکتے ہیں۔