سورة السجدة - آیت 19
أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَىٰ نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جولوگ اللہ کے احکام پر ایمان لائے اور اعمال صالحہ اختیار کیے ان کے لیے کامیابیوں اور فتح مندیوں کے شاداب باغ وچمن ہوں گے جن میں وہ شاد وخرم رہیں گے اور یہ باغ ہائے فتح ومراد ان کے نیک کاموں کا بدلہ ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8 یعنی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے اچھے کام آخرت میں اس مہمانی کا سبب بن جائیں گے۔