سورة السجدة - آیت 14

فَذُوقُوا بِمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَٰذَا إِنَّا نَسِينَاكُمْ ۖ وَذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سو اب تم اس دن کی ملاقات کو بھول جانے کا مزہ چکھو، ہم نے بھی تمہیں بھلادیا اور اپنے ان عملوں کے بدلہ میں جو تم کیا کرتے تھے دائمی عذاب کا مزہ چکھو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2یعنی دنیا کے عیش و آرام میں پھنس کر اس دن کے آنے کا خیال تک تمہار ذہنوں میں نہ آتا تھا۔