سورة الروم - آیت 58
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِن جِئْتَهُم بِآيَةٍ لَّيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور بے شک ہم نے لوگوں کو سمجھانے کے لیے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کی ہے خواہ آپ ان کے پاس کوئی نشانی لے آئیں تب بھی کافر لوگ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہی ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 جن سے انہیں ایک طرف اللہ کی توحید اور رسولوں کی صداقت کا علم ہوسکتا ہے اور دوسری طرف کفر و شرک ،نفا ق اور بدعت کے باطل ہونے کا پتہ چل سکتا ہے۔ ف 10 یعنی ڈھونگ بنا کر اور شعبدے دکھا کر لوگوں کو اپنے دین میں پھانسنے کی کوشش کرتے ہو۔