سورة الروم - آیت 37

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ان کو معلوم نہیں کہ اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے رزق تنگ کردیتا ہے اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی روزی کا معاملہ اللہ تعالیٰ نے خالصتاً اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ بعض اوقات ان پڑھوں اور بیوقوفوں کو ایسی روزی دیتا ہے کہ پڑھے لکھے اور دانا حیران ہوتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت نہیں تو کیا ہے؟ اسی کو اپنی حکمت عملوم ہے کوئی دم نہیں مار سکتا۔ (وحیدی)