سورة الروم - آیت 32

مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جنہوں نے اپنے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے اور گروہ بندیوں میں بٹ گئے ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اس میں مگن ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی توحید کے اصلی اور فطری دین میں باگڑ پیدا کر کے اپنے الگ الگ دین بنا لئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کفر و شرک کے جتنے دین پائے جاتے ہیں وہ سب اصل دین فطرۃ …توحید/ میں بگاڑ سے پیدا ہوئے ہیں (دیکھیے سورۃ یونس آی 19