سورة العنكبوت - آیت 16

وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ابراہیم کو بھیجا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا تم اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو (٨)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ یعنی اس کے ساتھ شرک اور اس کی نافرمانی کرنے سے ڈرو۔7۔ اور شرک میں کسی طرح کی کوئی بہتری نہیں ہے یا ” اگر تمہیں کچھ بھی علم ہے“ جس سے تم خیر و شر میں تمیز کرسکو۔ (شوکانی)