سورة العنكبوت - آیت 15

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھرہم نے نوح کو اور کشتی والوں کو بچالیا اور اسے دنیائے جہان والوں کے لیے ایک نشاب عبرت بنادیا (٧)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5۔ وہ صدیوں تک جودی پہاڑ کی چوٹی پر موجود رہی اور بعد کی نسلوں کو خبر دیتی رہی کہ اس سرزمین میں کبھی ایسا طوفان آیا تھا۔ جس کی بدولت یہ اتنی بڑی کشتی پہاڑ کی چوٹی پر پہنچی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” وَجَعَلْنَاهَا “ میں ” ھا“ کی ضمیر اس واقعہ یا عذاب کے لئے قرار دی جائے۔ (شوکانی)