سورة العنكبوت - آیت 6

وَمَن جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یادرکھو کہ جو سچائی اور راست بازی کی راہ میں تکلیف اٹھاتا ہے تو وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ایسا ہی کرتا ہے خدا دنیا کے تمام لوگوں اور ان کے اعمال سے بے نیاز ہے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ اس سے مراد ہے نیک کاموں میں مشقت اٹھانا۔ کفار اور اپنے نفس سے مجاہدہ بھی اس میں شامل ہے۔ ف1۔ اس کو نہ کسی کی عبادت سے کوئی فائدہ ہے اور نہ کسی کے گناہ سے کوئی نقصان۔ بلکہ اگر کسی کو توفیق ملی ہے تو اسے مزید اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ (دیکھئے سورۃ آل عمران 97 و سورۃ نمل 40)