سورة العنكبوت - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5۔ اس سورۃ کے مکی یا مدنی ہونے میں مفسرین (رح) کا اختلاف ہے۔ بعض اسے مکی کہتے ہیں اور بعض مدنی۔ بعض نے کہا ہے کہ ہے تو یہ سورۃ مکی مگر شرع کی دس آیتیں مدنی ہیں۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ یہ مکہ اور مدینہ کے درمیان نازل ہوئی۔ (شوکانی)