سورة القصص - آیت 44

وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَىٰ مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اے پیغمبر آپ (طورکی) غربی جانب میں اس وقت موجود نہ تھے جب ہم نے موسیٰ کو فرمان شرعیت عطا کیا اور نہ آپ وہاں حاضر ہونے والوں میں شامل تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ اب یہاں سے قرآن کی حقانیت پر دلیل قائم کی جا رہی ہے یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت موجود نہ تھے کہ اس کا خود مشاہدہ کرتے اور پھر اپنی طرف سے بیان کرتے تو ظاہر ہے کہ یہ ساری معلومات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی کے ذریعہ نازل کی گئی ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں بتا رہے ہیں۔ (شوکانی)