سورة القصص - آیت 41

وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے انہیں دوزخ کی طرف دعوت دینے والوں کا قائد بنادیا اور قیامت کے دن کہیں سے بھی کوئی مدد نہ پاسکیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ یا ” ہم نے انہیں دوزخ کی دعوت دینے والے سردار بنایا۔“ یعنی وہ اپنے بعد آنے والے لوگوں کے لئے مثال قائم کر گئے کہ یوں خدا کی نافرمانی کی جاتی ہے جس کا انجام دوزخ ہے۔